جنرل راحیل کی مدت ملازمت ختم ہونے سے پہلے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع

پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل نے مدت ملازمت پوری ہونے سے پہلے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے

اس کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے بھی چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے الوداعی ملاقات کی ہے۔
پیر کو فوج کے شبعہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ جنرل راحیل نے لاہور سے الوداعی ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے بّری فوج کے نئے سربراہ کا نام تاحال سامنے نہیں آیا ہے جبکہ نئے سربراہ نے 29 نومبر کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے بیان کے مطابق جنرل راحیل نے لاہور گریژن میں فوج اور رینجرز کے اہلکاروں اور افسران کی ایک بڑی تعداد سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔

ٹوئٹر پر بیان میں مزید کہا گیا کہ جنرل راحیل نے اس موقع پر کہا ہے کہ امن و استحکام حاصل کرنا معمولی ہدف نہیں تھا تاہم قربانیوں اور مشترکہ قومی عزم سے کامیابیاں ملیں۔

یاد رہے کہ جنرل راحیل شریف نے 29 نومبر 2013 کو بری فوج کے سربراہ کے عہدہ سنبھالا تھا اور فوج کے 15ویں سربراہ ہیں۔
رواں برس جنوری میں ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد جنرل راحیل شریف نے کہا تھا کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے اور وقت پر ریٹائر ہوں گے۔

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ’پاکستانی فوج ایک عظیم ادارہ ہے۔ میں ایکسٹینشن میں یقین نہیں رکھتا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے