جونئیر ورلڈ کپ کے لیئے پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔عماد بٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ محمد دلبر نائب کپتان ہوں گے ۔
جونئیر ورلڈ کپ 8 دسمبر سے بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلا جا ئے گا ۔ ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستان کو این او سی مل چکا ہے لیکن ٹیم کو تاحال بھارتی ویزوں کے اجراء کا انتظار ہے ۔
18 رکنی ٹیم میں کپتان عماد بٹ ، نائب کپتان محمد دلبر، علی رضا ، منیب الرحمان ، عاطف مشتاق، حسن انور ، مبشر علی ، ابوبکر محمود، فیضان ، جنید کمال ، تعظیم الحسن ، شان ارشاد، اظفر یعقوب، محمد عتیق ، بلال قادر محسن صابر سہیل ریاض اور سمیع اللہ شامل ہیں