لاہورمیں ن لیگی خاتون کارکن کی ہلاکت معمہ بن گئی

سرکاری ہاسٹل سے مردہ حالت میں ملنے والی خاتون کی ہلاکت معمہ بن گئی، نون لیگی ایم این اے چودھری اشرف نے واضح کیا کہ خاتون سے ان کا کوئی رشتہ نہیں۔
چنبہ ہاؤس لاہور میں خاتون کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ الجھ گیا، مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین کا خاتون سے تعلق سے انکار کردیا جبکہ تاحال موت طبعی ہے یا خاتون کا قتل ہوا واضح نہ ہوسکا۔

خاتون کے شوہر نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا، شوہر آصف کا دعویٰ ہے کہ بیوی سمیعہ چوہدری کو قتل کیا گیا۔
ساہیوال سے تعلق رکھنے والی سمیعہ ن لیگ کی کارکن تھیں جو کسی شادی میں شرکت کے لیے لاہور آئیں ۔

نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف کے نام پر الاٹ شدہ کمرے میں وہ بائیس نومبر سے رہائش پذیر تھیں، چودھری اشرف کا کہنا ہے کہ سمیعہ کا تعلق ان کے حلقے سے ہے تاہم کمرہ کیسے الاٹ ہوا ، وہ اس بات سے لاعلم ہیں۔

دوسری طرف خاتون کے شوہر کا اصرار ہے کہ سمیعہ کو قتل کیا گیا، آصف کی درخواست پر تھانہ ریس کورس میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق سمیعہ کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے جس کے بعد حتمی طور پر ہلاکت کی وجہ سامنے آئے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے