قائد اعظم یونیورسٹی کا شعبۂ طبیعات ڈاکٹر عبدالسلام کے نام سے منسوب

ڈاکٹر عبدالسلام پہلے پاکستانی اور اسلامی دنیا میں دوسرے شخص تھے جنھیں نوبیل انعام سے نوازا گیا۔ پاکستانی وزیرِ اعظم محمد نواز شریف نے اسلام آباد میں قائم قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہِ طبیعات کا نام ’ڈاکٹر عبدالسلام سینٹر آف فزکس‘ رکھنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزارتِ تعلیم کو حکم دیا ہے کہ وہ اِس سلسلے میں باقاعدہ سمری تیار کرے اور صدرِ مملکت کی منظوری کے لیے پیش کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے پاکستانی طلباء کے لیے سالانہ پانچ وضیفوں کا اعلان بھی کیا ہے جو طبیعات کے شعبے میں پی ایچ ڈی کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے لیے جا سکیں گے۔ اِس پروگرام کو بھی پروفیسر عبدالسلام فیلوشپس کا نام دیا جائے گا۔

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے یہ قدم پاکستان کے نامور ماہر طبیعات ڈاکٹر محمد عبدالسلام کی اپنے شعبے میں عظیم خدمات کے اعتراف کے طور پر اُٹھایا ہے۔ڈاکٹر محمد عبدالسلام بیسویں صدی میں تھیوریٹکل فزکس یعنی غیر عملی طبیعیات میں دنیا بھر کی نمایاں شخصیات میں شامل تھے اور ڈاکٹر عبدالسلام نے 1979 میں نوبیل انعام بھی حاصل کیا تھا۔

ڈاکٹر عبدالسلام پہلے پاکستانی اور اسلامی دنیا میں دوسرے شخص تھے جنھیں نوبیل انعام سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر عبدالسلام حکومتِ پاکستان سائنس کے امور کے مشیر کے طور پر 1960 سے 1974 تک خدمات انجام دیں اور اِس عہدے پر رہتے ہوئے اُنھوں نے ملک میں سائنسی ڈھانچے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔
نیشنل سینٹر فار فزکس کا نام تبدیل کرکے اُن کے نام پر رکھنے سے اُن خدمات کی پزیرائی کی جا رہی ہے جو ڈاکٹر عبدالسلام نے پاکستان کو فراہم کیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے