جنید جمشید کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی

پاکستان کے نامور نعت خواں اور سابق گلوکار جنید جمشید کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی ہے۔جنید جمشید کی میت بدھ کی شب ایئر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچائی گئی تھی

جنید جمشید حال ہی میں چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے اور ان کی میت ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی تھی۔

جنید جمشید کی میت بدھ کی شب ایئرفورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچائی گئی جہاں جمعرات کی صبح ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

Junaid

تبیلغی جماعت کے مبلغ مولانا طارق جمیل نے نماز کی امامت کی اور اس سے پہلے ایک طویل خطبہ دیا جو کئی ٹی وی چینلز پر لائیو نشر کیا گیا۔ جمعرات کی دوپہر جنید جمشید کی میت شفا ہسپتال سے نیوی اہلکاروں کے ایسکارٹ کے ساتھ ڈیفینس میں واقع اے کے ڈی گراؤنڈ پہنچائی گئی۔

ان کی میت کو پاکستان کے قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔ جنید جمشید کے بھائی کا کہنا تھا کہ دل دل پاکستان ان کی شناخت بنی تھی اور اسی پاکستان کے جھنڈے میں ان کی میت کو لپیٹا گیا ہے۔ نماز میں ڈاکٹر فاروق ستار، عمران اسماعیل کے علاوہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی، پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں، سابق کرکٹر انضمام الحق اور فنکاروں سمیت ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

[pullquote]جنازے کی ویڈیو دیکھنے کیلئے یہاں کلک کیجئے .
[/pullquote]

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جنید جمشید کی میت دارالعلوم کورنگی منتقل کی گئی جہاں ان کی وصیت کے مطابق تدفین کر دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے