شامی فوج نے حلب کا مکمل کنٹرول سنھبال لیا

شامی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حلب سے شہریوں کے مکمل انخلا کے بعد شہر کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے . شام کے جنگ زدہ شہر حلب سے شہریوں کا انخلاء آج ہی مکمل ہوگیا تھا ۔ جبکے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں ابھی بھی 15 شہر محصور ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق حلب کے مشرقی حصے میں محصور تمام شہریوں کو بسوں کے ذریعے شہر کے مغرب میں واقع دیہاتی علاقوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ چار ہزار سے زائد باغیوں نے رات کے اندھیرے میں شہر چھوڑ دیا ہے۔

عالمی ریڈ کراس کے مطابق حلب شہر کے مشرقی علاقوں سے اب تک 34ہزار شہریوں کا انخلاء کیا گیا ہے، اس دوران ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ درجنوں باغی ابھی بھی شہر میں موجود ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں ابھی بھی پندرہ شہر محصور ہیں جن کے شہریوں کیلئے امدادی سامان پہنچانے کی اشد ضرورت ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے