فیڈرر نے ندال کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن جیت لیا

میلبرن میں کھیلے جانے والے آسٹریلین اوپن میں راجر فیڈرر نے رافیل ندال کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن جیت لیا ہے۔

فیڈرر نے ندال کو چھ چار، تین چھ، چھ ایک، تین چھ اور چھ تین سے شکست دی۔

راجر فیڈرر کا یہ پانچواں آسٹریلین اوپن ٹائٹل اور 17 واں گرینڈ سلیم ہے۔

آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ ’میں گذشتہ 20 سالوں سے یہاں آرہا ہوں، مجھے ہمیشہ یہاں مزہ آتا ہے اور اب میری فیملی بھی یہاں لطف اندوز ہوتی ہے۔‘

’ایک بار پھر سب کا ہر چیز کے لیے شکریہ، امید کرتا ہوں آئندہ سال آپ سب سے پھر ملاقات ہو، اگر نہ ہوئی تو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ انتہائی زبردست ٹورنامنٹ تھا اور میں آج کی جیت پر اس سے زیادہ خوش نہیں ہو سکتا تھا۔‘

دوسری جانب نڈال کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہاں پہنچنے تک جہاں میں آج ہوں کے لیے بہت محنت کی، میں بہت لڑا ہوں، ممکنہ طور پر راجر آج مجھ سے تھوڑا زیادہ اس جیت کے حقدار تھے۔‘

نڈال نے کہا کہ ’میں کوشش کرتا رہوں گا۔ میرے خیال میں، میں پھر سے اونچے درجے پر آ چکا ہوں۔‘

ffff

[pullquote] پرانے حریف نڈال،فیڈرر آسٹریلین اوپن کے فائنل میں
[/pullquote]

رافیل نڈال اور روجر فیڈرر اس سے قبل فرنچ اوپن 2011 میں آخری مرتبہ کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں مدمقابل تھے۔

نڈال نے 2009 میں آسٹریلین اوپن کے فائنل میں روجر فیڈرر کو شکست دے کر چوتھی مرتبہ ٹائٹل حاصل کیا تھا جو ان کے کیریئر کا 21 واں ٹائٹل تھا۔

روجر فیڈرر اور نڈال کے درمیان اب تک ہونے والے فائنل مقابلوں کی بات کی جائے تو فیڈرر کو 7-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

سوئس اسٹار نے 2004 میں پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جس کے اگلے سال یہ اعزاز روسی کھلاڑی مارات سیفن اپنے نام کیا تھا۔

فیڈرر 2006 اور 2007 میں مسلسل دوسرے سال آسٹریلین اوپن میں کامیابی حاصل کرکے تیسری مرتبہ چمپیئن بن گئے تھے اور دوسال بعد 2010 میں ایک مرتبہ پھر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جس کے 6 سال بعد 2017 میں ایک دفعہ پھر یہ اعزاز حاصل کرکے گرینڈ سلیم حاصل کرنے کا اپنا ریکارڈ بہتر بنالیا۔

35 سالہ روجر فیڈرر نے اس کامیابی کے ساتھ اپنے گرینڈ سلیم اعزازات کی تعداد کو بہتر کرتے ہوئے 18 کرلیا جو ایک ریکارڈ ہے۔

امریکا کے پیٹ سیمپراس اور رافیل نڈال 14،14 گرینڈ سلیم کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر سربیا کے نوواک جوکووچ اور آسٹریلیا کے روئے ایمرسن 12 گرینڈ سلیم کے ساتھ موجود ہیں۔

fadrar

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے