‘حیدر’ اور ‘مقبول’ سمیت کئی بہترین فلموں میں سنجیدہ کردار نبھانے کے بعد بولی وڈ اداکارہ تبو ایک مرتبہ پھر اپنی کامیڈی اداکاری سے شائقین کو ہنسانے کے لیے تیار ہیں۔
بولی وڈ کی معروف اداکارہ تبو ہدایت کار روہت شیٹی کی کامیاب فلم سیریز ‘گول مال’ کے چوتھے حصے میں اداکار اجے دیوگن، پرینیتی چوپڑا اور ارشد وارثی کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔
تبو کی آخری کامیڈی فلم ‘ہیرا پھیری’ 17 سال قبل 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پاریش راول نے اہم کردار ادا کیے تھے۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق بھی کی۔