مئیر کراچی نے فوٹو سیشن کیلئے صرف ایک دن کام کیا: وزیر اعلیٰ ہاؤس

میئر کراچی وسیم اخترکی پریس کانفرنس پر وزیراعلیٰ ہاؤس کا ردعمل سامنے آگیا، ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مئیر کراچی نے صفائی مہم میں صرف ایک دن کام فوٹوسیشن کےلیےکیا۔

ترجمان نےکہا کہ میئروسیم اختر باقی 99دن اختیارات کا رونا روتے رہے ،سندھ حکومت ہرماہ کے ایم سی کو 50کروڑ روپے کی گرانٹ دیتی ہے۔

ترجمان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے ایم سی کو 10فائر ٹینڈر خرید کر دے رہی ہے، میئر کو چاہیے کہ کے ایم سی سے گھوسٹ ملازمین کو فارغ کریں، میئروسیم اختراپنے وسائل بڑھانے پر کام کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے