تعلیم اور علاج ،خوفناک اعداد و شمار

شعیب احمد

اسلام آباد

۔ ۔ ۔

5CD76CCD-2C0E-4A78-B807-7B6C9490CF00_w640_r1_s

پاکستان شماریات بیورو نے افراط زر کے اعداد و شمار جاری کردیئے

گزشتہ مالی سال کھانے پینے کی چیزیں، تعلیم اور علاج معالجہ مہنگا ہوا

چیف شماریات آصف باجوہ نے افراط زر کے اعداد و شمار سے میڈیا کو آگاہ کیا

ان کا کہنا تھا کہ جولائی سے جون تک مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 4.5 فی صد رہی۔

ایک سال میں دال ماش 19 فی صد اور دال مونگ 17 فی صد مہنگی ہوئی۔

دودھ اور پھل 12 فی صد مہنگے ہوئے۔

چینی 5.2 فی صد مہنگی ہوئی۔

کھانے پینا مہنگا ہوا تو اوڑھنا بچھونا بھی مہنگا ہی پڑا

کپڑے بھی 12 فی صد مہنگے ہوئے

درزیوں نے بھی اجرت میں 12 فی صد اضافہ کردیا،

گزشتہ مالی سال تعلیم اخراجات کے لالے بھی پڑے اور تعلیمی اخراجات اور اسکول کی فیس میں 13 فی صد اضافہ ہوا۔

مہنگائی کی ستائی قوم کے لیے علاج معالجہ بھی مہنگا ہوا اور ڈاکٹر کی فیس ، دوا اور طبی ٹیسٹ 5 فی صد مہنگے ہوئے۔

ایک سال میں عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملا اور مٹی کا تیل 16 اور پٹرول 12 فی صد سستا ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے