ملتان :لاہورہائیکورٹ کے جج کی گاڑی کوحادثہ

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور عملے کے2 افراد ملتان میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق ہائی کورٹ کی گاڑی کا ٹائر ملتان میں لاہور روڈ سہو چوک پر برسٹ ہوگیا ،جس کی وجہ سے گاڑی دیوار سے جاٹکرائی ۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جسٹس سردار سرفراز ڈوگر معمولی زخمی ہوئے ہیں ،انہیں متبادل گاڑی میں روانہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے دیگر دو زخمیوں کو طبی امداد دے دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے