فیصل آباد:پالتو کتے سے مبینہ چھیڑ چھاڑ، لڑکا قتل

فیصل آباد میں مبینہ طور پر پالتو کتے کو چھیڑنے پر 14 سالہ لڑکے کو کتے کے مالک نے فائرنگ کر کے قتل کر دیااور فرار ہوگیا ۔

فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں خانہ بدوش لڑکے بھیک مانگ رہے تھے کہ اس دوران گلی میں پالتو کتے کو چھیڑنے پران کا ایک شخص سے جھگڑا ہو گیا ۔

اس دوران کتے کے مالک کی فائرنگ سے 14 سالہ خانہ بدوش لڑکا اعجاز عرف ججی سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پرطبی امداد کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکا۔

لڑکے کے لواحقین کے مطابق وہ شخص کتے کا مالک تھا جس نے مبینہ طور پر لڑکے پر فائرنگ کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے