ٹھٹھہ ،سجاول میں ایمبولینس سروس بڑا کام ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میری والدہ کا خواب تھا کہ لوگوں کی خدمت کریں ، ٹھٹھہ اورسجاول میں ایمبولینس سروس شروع کرناایک بڑا کام ہے۔

ٹھٹھہ اور سجاول میں پیپلز پارٹی کے تحت ایمبولینس سروس کے افتتاح کے موقع پر بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مقصد عام آدمی کے لیے سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے نانا ہمیشہ عام آدمی کی بات کرتے تھے، ایمبولینس سروس شروع ہونے سے کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے