گجرات :بس اور کالج وین میں تصادم ،3افراد جاں بحق

گجرات میں بس اور کالج وین کے تصادم میں 3افراد جاں بحق جبکہ 10طالبات زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گجرات کے علاقے لکھنوال کے قریب کالج کی وین سامنے سے آتی ہوئی بس سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور طالبات سمیت افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق طالبات کی عمریں 17سے 18سال بتائی جارہی ہیںجبکہ حادثے میں 10طالبات زخمی ہوئیں ، جنہیں فوری امداد کے لئے عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے