وزیراعظم نواز شریف آج حیدرآباد کا دورہ کریں گے

وزیراعظم پاکستان نواز شریف چار سال بعد آج حیدرآباد آ رہے ہیں، اس موقع پر مختلف منصوبوں کا اعلان بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں مکمل جبکہ عوام کے لیے متبادل راستوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

چالیس لاکھ کی آبادی کے شہر حیدرآبادمیں کوئی یونیورسٹی نہیں،ماضی میں جن سڑکوں کی پانی سےدھلائی ہوتی تھی، وہی سڑکیں ان دنوں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں،شہریوں کے لئےصحت کے مسائل کے پہاڑ ہیں تو صاف پینے کاپانی نایاب ہے، سینیٹر راحیلہ مگسی کہتی ہیں کہ نوازشریف مسلم لیگ کنونش سے خطاب کے دوران عوام کے لئےاہم اعلان کریں گے۔

بنیادی حقوق سے محروم شہری بھی وزیراعظم کے دورے پر بےحد خوش نظرآتے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کی آمدکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،آمد سےقبل شہر میں خیرسگالی بینرز بھی آویزاں کردیئےہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے