امام مسجد کو تین سال قید کی سزا

عمران گردیزی

بہاولپور

۔ ۔ ۔

index

بہاولپور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج خالد ارشد نے حاصل پور کے قریب قائم پور ٹاؤن کی ایک مسجد کے امام اور خطیب مولانا عبدالغنی کو دس سال چار مہینے قید کی سزا سنائی ہے۔

مولانا عبدالغنی اہل سنت والجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ ؓپاکستان ) کے مرکزی فئنانس سیکرٹری ہیں ۔

تقریباً دو مہینے قبل ایک فرقے کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے کے بعد قائم پور پولیس نے مجرم مولانا عبدالغنی کو گرفتار کیا تھا۔

حاصل پور، بہاولپور سے تقریباً 90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

مولانا عبدالغنی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں آدھی رات کو گھر پر چھاپہ مار کے گرفتار کیا تاہم ایف آئی آر میں لکھا کہ وہ فجر کی نماز کے بعد درس قرآن دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سزا کے خلاف اپیل کریں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے