گلستان جوہر، گاڑی سے ملنے والی لاش کی شناخت

کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک12میں گاڑی سےملنےوالی لاش کی شناخت کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق مردہ شخص کی عمر45سالہ ہے جبکہ اس کی شناخت عبدالقادرکےنام سےہوئی ۔

ان کو فائرنگ کرکےقتل کیاگیاتھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عبدالقادر6 اپریل سے لاپتہ تھا جس کےجسم پرگولیوں کے3 نشانات ہیں ۔

ان میں سے 2 گولیاں گردن پرلگی تھیں۔

پولیس کو گاڑی سے 3 خول ملے ہیں جبکہ مقتول کی گمشدگی کی اطلاع مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج کی گئی تھی ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق مقتول کو37گھنٹےقبل قتل کیاگیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے