نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے لیے ایک اور عالمی اعزاز

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے لیے ایک اور عالمی اعزاز، وہ اقوام متحدہ کے لیے امن کی پیامبر بنائی جا رہی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا کہناہے کہ ملالہ یوسف زئی پیر سے ذمےداریاں سنبھالیں گی، اس حوالے سے تقریب ٹرسٹی شپ کونسل چیمبر میں ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ ملالہ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں مدد کریں گی۔ ان کو یہ ذمہ داری یو این ہیڈ کوارٹرز میں تقریب کے دوران دی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے