شیخوپورہ سے ملنے والی دولاشوں کی شناخت ہوگئی

شیخوپورہ کے نواحی علاقے خانقاۃ ڈوگراں میں نہر کنارے ملنے والی دو لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، دونوں سگی بہنیں تھیں،جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ۔

پولیس کے مطابق خانقاہ ڈوگراں میں نہر میاں آلی کے نزدیک سے ملنے والی دو لاشیں سگی بہنوں سمیرا اورمخدوم بی بی کی ہیں ، جن کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان تھیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سمیرا صفدر آباد میں بیوٹی پارلر چلاتی تھی جبکہ مخدوم بی بی طلاق یافتہ تھی، دونوں بہنوں کو رات کے وقت فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔

جائے وقوعہ سے گولیوں کا ایک میگزین اور موبائل فون بھی ملا ہے جسے پولیس نے تحویل میں لےلیا،پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کےلیے بھجوادی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے