لاڑکانہ:پولنگ اسٹیشن پراے ایس آئی کی فائرنگ ،کانسٹیبل جاں بحق

لاڑکانہ میں ضمنی انتخابات کے دوران بٹڑا پولنگ اسٹیشن پر اے ایس آئی کی فائرنگ سےکانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والا کانسٹیبل پولنگ اسٹیشن پر ڈیوٹی دے رہا تھا کہ ایس ایچ او کے ساتھ آئے اے ایس آئی نے صدر الدین پر ڈیوٹی دیتے کانسٹیبل کو نشانہ بنا کر اس پرفائرنگ کردی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔اہلکار کی لاش چانڈکا اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

لاڑکانہ پولیس نےاے ایس آئی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے