کراچی :میٹرک سائنس گروپ کے امتحانات کا آغاز

میٹرک بورڈ کراچی کے تحت آج نویں اور دسویںسائنس گروپ کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ امتحان میں شرکت کرنے والے3 لاکھ 8 ہزار سے زائد طلبہ کے لیے شہر میں 318 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔

حکومت سندھ کی جانب سےنقل کی روک تھام کےلیےامتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہےاورامتحانات کی نگرانی کے لیے حکومت سندھ ، ضلعی انتظامیہ اور میٹرک بورڈ کی ویجی لینس ٹیمیں امتحانی مراکز کے دورے کریں گی ۔

طلبہ کو پریشانی سے بچانے کے لیے میٹرک بورڈ نے امتحانی مراکز کی فہرست کے الیکٹرک کوارسال کردی ہے تاکہ وہاں دوران امتحان لوڈ شیدنگ نہ کی جائے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے