ایران ،طوفانی بارشیںاورسیلاب،حادثات میں 40 ہلاک

ایران میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، شمال مغربی صوبوں میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 40افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 8لاپتا ہیں، سیلاب میں پھنسی ایک گاڑی مسافروں سمیت کھائی میں جا گری ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملک کے شمال مغربی صوبے مشرقی ومغربی آذربائیجان، کردستان اور زانجان میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال مزید گمبھیر ہوگئی ہے، درجنوں دیہاتی علاقیں زیر آب آچکے ہیں۔

سیلاب سے عجب شیر اور آذرنامی ایرانی شہر سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، کئی پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب کئی مکانات تباہ ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے