کراچی:اورنگی کے گھرسے4 لاشیں برآمد، مبینہ قاتل گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں منصورنگر میں واقع ایک گھر سے4 افرادکی لاشیں ملی ہیں جبکہ مبینہ قاتل کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مکان سے ملنے والی لاشیں 3بچوں اور ایک خاتون کی ہیں، جبکہ مذکورہ گھر سے ایک شخص زخمی حالت میں بھی ملا ہے جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

ریسکیور ذرائع کے مطابق چاروں لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اورنگی ٹاؤن میں 3بچوں اور خاتون کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا زخمی منان ہی مبینہ طور پر قتل کا ملزم ہے، جس نے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنی بیوی، 2بچوں اور سالے کو قتل کیا، واقعے میں ملزم خود بھی زخمی ہوگیا۔

گھر سے 4افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے