لودھراں ،آسیہ نورین کے قتل میں ملوث، ساس اور 2دیور گرفتار

لودھراں میں سسرالیوں کے ہاتھوں تشدد اورتیزاب پلائے جانے والی آسیہ نورین کے قتل میں ملوث اس کی ساس اور 2دیور کو گرفتارکرلیاگیا ہے ، سسر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

30جولائی کو تحصیل دنیاپور کے چک نمبر 339ڈبلو بی میں دوبچو ں کی ماں آ سیہ نورین کو گھریلو جھگڑے کے بعد اس کی ساس سسر اور دو دیوروں نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زبر دستی تیزاب پلا دیا تھا۔

خاتون اسپتال لےجاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی تھی ۔واقعہ کا مقدمہ درج ہے ،ڈی پی او نے غفلت برتنے پر ایس ایچ او سٹی دنیاپور کو معطل کردیا ہے۔

قتل میں ملوث اس کی ساس اور دو دیوروں کوگرفتار کرلیاگیا ہے ۔

تاہم سسر کی تلاش جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے