لاہور، ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ ، نوجوان جاں بحق

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے قربانی کا جانور خریدنے کےلیے جانے والے نوجوان کو واردات کے دوران مزاحمت پرنوجوان کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔

ہربنس پورہ کا رہائشی فیصل اپنے بھائی شہزاد اور دوست کے ہمراہ قربانی کا جانورخریدنے کےلیے قریبی بکرا منڈی جارہا تھا کہ سلامت پورہ کے نزدیک سات ڈاکوؤں نے انہیں روک کر لوٹنے کی کوشش کی۔

واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اسی دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ بھی کردی، جس سے فیصل شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔

ڈاکو دو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کےلیے بھجوادی ہے۔

مقتول کے گھروالوں نے بتایا کہ فیصل کی عید کے بعد شادی تھی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے