آئی بی سی اردو کی عالمی خبریں

[pullquote]اینجیلا مرکل نے جرمنی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے چوتھی مدت کے لیے پھر چانسلر منتخب ہوگئیں۔[/pullquote]

جرمنی میں گزشتہ 12 برسوں سے برسر اقتداراینجیلا مرکل کی جماعت کرسچین یونین (سی یو) نے انتخابات میں پورے ملک میں 33 فیصد نشستیں حاصل کیں تاہم دائیں بازو کی جماعت اےایف ڈی نے پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں نمائندگی حاصل کی ہے۔

انتخابات میں سی یو کے بعد دوسری پوزیشن سوشل ڈیموکریٹس اور ان کےنمائندے مارٹن اسکولز نے عالمی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ کم ترین 20 سے 21 فیصد نشستیں حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

اسلام مخالف جماعت اے ایف ڈی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں 13 فیصد نمائندگی حاصل کرکے تیسرا نمبر پایا ہے تاہم چند نشستوں میں ان کی کامیابی پہلے ہی واضح تھی۔

برلن میں واقع جماعت کے مرکز میں جمع ہونے والے کارکنوں نے جرمنی کا قومی ترانہ گاتے ہوئے خوب جشن منایا۔

جرمنی کے ایوان زیریں بنڈسٹیگ میں حزب اختلاف کی بنچوں میں بیٹھ کر یہ جماعت اپنے آپ کو مزید متحرک ہوگی۔

دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ ایوان میں داخل ہونے والی جماعت کو انتخابی مہم کے دوران جرمن وزیرخارجہ سگمار گیبرئیل نے ‘حقیقی نازی’ قرار دیا تھا جبکہ ان کے نمائندوں نے مہم کے آخری لمحات میں حکمراں جماعت کو مسترد کرنے کے لیے جارحانہ رویہ اپنایا تھا۔

جرمن عوام نے 12 سالہ اقتدار کے بعد ایک مرتبہ پھر اینجیلا مرکل کو منتخب کرکے جہاں ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے وہی مخالف جماعتوں کو بھی بھرپور ووٹ دے کر تبدیلی کی جانب اشارہ بھی دیا ہے۔

ایوان میں پانچ فیصد سےزیادہ نمائندگی حاصل کرنے والی دیگر جماعتوں میں فری ڈیموکریٹس سرفہرست ہے جس نے 10 فیصد کے قریب کامیابی سمیٹی اور بائیں بازو کی سرمایہ داری مخالف جماعت اور گرینز دونوں نے 9 فیصد کے قریب نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

خیال رہے کہ اینجیلا مرکل کامیابی کے باوجود اپنی اکثریت کو برقرار رکھنے میں ناکام ہوئی ہیں اور اب انھیں اقتدار کے لیے اتحادی جماعت کا سہارا لینا پڑے گا۔

[pullquote]راکھین میں اجتماعی قبر دریافت[/pullquote]

میانمار کی راکھین ریاست میں ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔ میانمار کی فوج نے بتایا اس قبر سے اٹھائیس ہندوؤں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ ان افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ فوج کے سربراہ نے اس واقعے کی ذمہ داری اراکان روہنگیا سالویشن آرمی پر عائد کی ہے۔ یہ وہی گروپ ہے، جس نے اگست میں ایک فوجی چھاؤنی پر حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد ہی روہنگیا کا تازہ بحران شروع ہوا تھا۔

[pullquote]
شامی فوج فتح کے قریب پہنچ چکی ہے، شامی وزیر خارجہ[/pullquote]

جنگ زدہ ملک شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کا ہدف عنقریب حاصل کر لیا جائے گا۔ شامی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں پر واضح کیا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خاتمے کی منزل کے قریب ہے اورگزشتہ چھ برس سے جاری جنگ میں عسکری فتح حاصل ہونے والی ہے۔ ولید المعلم نے اپنی تقریر میں کہا کہ حلب اور پالمیرا کو آزاد کرانے کے بعد اب دیر الزور کا محاصرہ بھی توڑا جا چکا ہے اور یہ فوجی کامیابیاں ظاہر کرتی ہیں کہ فتح اب قریب ہے۔ شامی وزیر خارجہ ولید المعلم صدر بشارالاسد کی حکومت میں نائب وزیر اعظم کا عہدہ بھی رکھتے ہیں۔

[pullquote]میکسیکو میں زلزلوں کے بعد آتش فشاں پھٹ پڑا[/pullquote]

جنوبی امریکی ملک میکسیکو کے دارالحکومت کے قریب واقع آتش فشاں سے گہرے دھوئیں کے بادل بلند ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ ارد گرد دو کلومیٹر کے علاقے میں پھیلی ہوئی ہے۔ یہ آتش فشاں آخری مرتبہ سن 1994 میں پھٹا تھا۔ میکسیکو کو ستمبر کے مہینے میں تین طاقتور زلزلوں کا بھی سامنا رہا ہے۔ تیسرا زلزلہ ہفتہ 23 ستمبر کو آیا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے نے جنوبی میکسیکو کے کئی علاقوں کو ہِلا کر رکھ دیا۔ رواں ماہ کے دوران آنے والے ان زلزلوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے۔ دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ہونے والی ہلاکتیں 167 ہو گئی ہیں۔

[pullquote]امریکی وزیر دفاع آج پچیس ستمبر کو بھارت پہنچیں گے[/pullquote]

امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹس آج پچیس سمتبر کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچیں گے۔ وہ اس دورے کے دوران بھارتی وز یراعظم نریندر مودی اور خاتون وزیر دفاع نرملا سیتا رامن کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں جنوبی ایشیائی سکیورٹی کی مجموعی صورت حال کے تناظر میں افغانستان کو درپیش سلامتی کے چیلنجز کے موضوع کو فوقیت حاصل رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس دورے کے حوالے سے امریکی وزارت دفاع کے صدردفتر پینٹاگون سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور بھارت اہم شراکتی ممالک ہیں اور ان کے وسیع باہمی مفادات ہیں جو جنوبی ایشیا کی حدود سے بھی باہر تک پھیلے ہوئے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں برس جون میں ملاقات کر چکے ہیں۔

[pullquote]ایران کا میزائل تجربہ اشتعال انگیزی ہے، اسرائیلی وزیر دفاع[/pullquote]

اسرائیل کے وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمان نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل ٹیسٹ امریکا اور اُس کے اتحادیوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدام ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ ایران ایک سپر پاور بننے کی کوشش میں ہے۔ لیبرمان کے مطابق ایرانی میزائل تجربے نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور یہ دنیا کی دوسری جمہوری اقوام کے لیے بھی خطرناک فعل ہے۔ ایران کے بیلسٹک میزائل تجربے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے جوہری ڈیل کو کمزور کر دیا ہے۔ ایران نے دو ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ ہفتہ 23 سمتبر کو کیا۔

[pullquote]عراق پر امن مقاصد کے لیے جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنا چاہتا ہے، الجعفری[/pullquote]

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اُن کا ملک دوسری اقوام کی مدد سے جوہری پلانٹ کی تعمیر چاہتا ہے۔ الجعفری کے مطابق عراق کا یہ حق ہے کہ وہ جوہری قوت کا پرامن استعمال کرے۔ انہوں نے اس تناظر میں جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ یہ امر اہم ہے کہ عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام حسین نے ممکنہ جوہری ہتھیار سازی کی خواہش کے تحت نیوکلیر ری ایکٹر قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس جوہری پلانٹ کو سن 1981 میں اسرائیل نے فضائی حملے میں تباہ کر دیا تھا۔

[pullquote]یمنی باغیوں کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا گیا، سعودی حکومت[/pullquote]

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو راستے ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس میزائل کا نشانہ خمیس مشیط کا فوجی اڈہ تھا۔ سعودی عرب نے یمن میں اپنی عسکری کارروائیوں کا مرکز خمیس مشیط کے فوجی اڈے کو بنا رکھا ہے۔ یہ میزائل ایسے وقت میں سعودی عرب کی جانب فائر کیا گیا جب وہاں سلطنت کی بنیاد رکھنے کی سالانہ تقریبات منائی جا رہی تھیں۔ گزشتہ ہفتے حوثی باغیوں کے لیڈر نے متحدہ عرب امارات اور بحیرہ احمر میں سعودی تیل کے ٹینکروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے