دنیا بھر میں تیزی سے ہاتھیوں کوبقاء کے خطرات لاحق ہیں جس کی بنیادی وجہ جنگلات کی کٹائی ہے ۔ ہاتھیوں کی بقاء کے لیے ضروری ہے جنگلات کو برقرار رکھا جائے ۔
جنگلات کے کٹاو کی وجہ سے صرف ہاتھی ہی نہیں کئی اہم قسم کی جنگلی جڑی بوٹیاں اور جنگلی حیات ختم ہو تی جا رہی ہے ۔ ہاتھیوں کی زندگی کے بارے میں شعور کی آگاہی کے لیے 12 اگست کو دنیا بھر میں ہاتھیوں کا عالمی دن منایا گیا ۔
اس دن کا مقصد ہاتھیوں کی اہمیت اور اُنھیں درپیش مشکلات کو اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر کے چڑیا گھروں میں موجود ہاتھیوں کو دیکھنے کے لیے آنے والوں کو اس جانور کی مختلف نسلوں اور خوراک کے بارے میں بریفنگ دی جاتی ہے