کوئٹہ میں دھماکا، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

کوئٹہ میں سریاب روڈ شالکوٹ کےعلاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا، دھماکے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد شہید ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منقتل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق میں ٹرک میں 30پولیس اہلکار سوار تھے۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے