پاکستان میں سویلین بالادستی کی جنگ لڑنا ہوگی، عاصمہ جہانگیر

انسانی حقوق کی وکیل اور ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سویلین بالادستی کی جنگ لڑنا ہوگی۔

سیاسی نظام پر بالادستی کسی اور قوت کی ہو،اب وہ سب نہیں چلے گا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری سسٹم کو بغیر کسی رکاوٹ کے چلنے دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام کی مضبوطی سے سیاستدانوں کی عزت بڑھے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر پارٹی میں اسٹیبلشمنٹ کے لوگ کام کرتے ہیں۔

عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ اقتدار سے چلے جانے کے بعد ہر سیاست دان راز فاش کرنے کی دھمکی کیو ں دیتا ہے۔

عاصمہ جہانگیر کے آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ سے خطاب کے موقع پر وہاں ان کا خطاب سننے والوں میں ملالہ یوسف زئی بھی شامل تھیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے