ایم کیوایم (پاکستان) کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے نکال دیا گیا

کراچی: تنظیمی خلاف ورزی پر ایم کیوایم (پاکستان) کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

آئی بی سی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابط کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی خلاف ورزی پرایم کیوایم (پاکستان) نے سخت ردعمل دیتے ہوئے سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے خارج کردیا۔ سلمان مجاہد بلوچ ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی ہیں اور وہ این اے 239کیماڑی سے منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے سلمان مجاہد بلوچ نے ایم کیوایم (پاکستان) کو 2 دن قبل شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے