اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نیب کے ادارے کو ٹھیک کروں گا تمام فیصلے خود میرٹ پرکروںگا اب جہاں کرپشن کاسرا نظر آئیگاوہاں نیب ضرور جائیگا۔
نیب کوکرپٹ کہنے والوںکو اقتدار میں رہ کر ایسا نظرکیوں نہیں آیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بیان پر اپنے رد عمل میں انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روزکہا نیب ایک کرپٹ ادارہ ہے نیب کوکرپٹ ادارہ کہنے والوں کو اب کرپشن نظر آئی ہے، اب میں نے چارج سنبھالا ہے تو نیب کوکرپٹ کہنے کا کیا مطلب ہے؟
انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات آئین کے تحت تمام اداروں پر لاگو ہوتے ہیں، تمام فیصلے میرٹ کو سامنے رکھ کرکروںگا، انشاء اللہ میں نیب کے ادارے کو ٹھیک کروںگا۔ریفرنسز میں انصاف کے تقاضے پورے کریںگے، تمام ریفرنسزکی خود نگرانی کروںگا۔اب جہاں کرپشن کا سرا نظر آئیگا وہاں پر نیب جائیگا، ریفرنسزمیں انصاف کے تقاضے پورے کریں گے، چیئرمین نے کہا لاہور سے اغوا خاتون صحافی زینت شہزادی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، میں نے خود خاتون صحافی کی والدہ کو بازیابی کی اطلاع دی۔