نوازشریف کی مسجد نبوی میں تلاوت قرآن کی نئی ویڈیو وائرل

مدینہ: سابق وزیراعظم نوازشریف کی مسجد نبوی میں تلاوتِ قران پاک کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
آئی بی سی کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے شب وروزآج کل مسجد نبوی صل اللہ علیہ والہ وسلم میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے گزررہے ہیں۔ ویڈیوفوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سفید کپڑوں میں ملبوس، لائٹ براؤن واسکٹ اورسرپرسفید ٹوپی پہنے بہت انہماک کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف ہیں جبکہ ان کے ساتھ ان کے احباب اورعقب میں سعودی سکیورٹی فورس کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
ویڈیو میں نواز شریف کے ہمراہ ان کے بڑے صاحبزادے حسین نواز بھی نظرآرہے ہیں۔ مسلم لیگی ذرائع کے مطابق محمد نواز شریف اپنا زیادہ تر وقت مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعاؤں اور ذکر و اذکار میں مصروف ہو کر گزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز ان دنوں گلے کے کینسر کے باعث لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے