سری لنکن ٹیم کی آمد سے بین الاقوامی کرکٹ کی راہ ہموار ہوگی، شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ٹیموں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم کی آمد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی راہ مزید ہموارہو گی ۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد مسرت کا باعث ہے ۔ زندہ دلان لاہورنے مہمان ٹیم کا بھرپور استقبال کرکے شاندارروایت قائم رکھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کی آمد پاکستان کے عوام کے چہروں پر خوشیاں لائی ہے۔

پنجاب حکومت نے ٹی20میچ کے لیے بہترین انتظامات کو یقینی بنایاہے اورشائقین کرکٹ آج کھیل سے بھرپورمحظوظ ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے