مصر کے شمالی شہر العریش کے قریب نماز جمعہ کے دوران مسجد پر دہشت گردوں کے حملے 85 نمازی شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیاکی رپورٹ کے مطابق مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے اور ملک بھر میں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔
مصری حکام کے مطابق دہشت گردوں نے صوبہ سینا کے شہر العریش کے مضافاتی علاقے الروضہ کی مسجد میں موجود نمازیوں پر دستی بم پھینکنے کے ساتھ فائرنگ بھی کی۔
ریسکیو حکام نے جائے وقوع سے زخمیوں کوطبی امداد کی فراہمی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،جہاں پہلے ہی ہنگامی حالت نافذ کی جاچکی ہے ۔