ہرسال 1600 بھارتی فوجی بغیر جنگ کیے مرجاتے ہیں

ٹریفک حادثات،خودکشیاں اور بیماریاں بھارتی فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا سبب بننے لگیں، بھارت میں ہرسال 1600 اہلکار جنگ کا حصہ بنے بغیر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

یہ تعداد جنگی میدان، انسداد دہشت گردی آپریشنزمیں مرنے والے اہلکاروں کی ہلاکتوں کے مقابلے میں 12 گنا زیادہ ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں ہرسال 1600 فوجی اہلکار اپنی جانوں کی بازی ہار جاتے ہیں ،ان اموات کی بڑی وجوہات ٹریفک حادثات،بیماریاں اورخودکشیاں ہوتی ہیں۔

سن 2014 میں بھارت کی بری، بحری اور فضائی افواج کے ساڑھے 6 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے، 2016 میں جنگوں میں 112 اہلکار جبکہ حادثات، خودکشیوں اور بیماریوں کے باعث ایک ہزار 480 اہلکار مارے گئے۔

رواں سال 80 اہلکار جنگ میں اور 1060 عام حالات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان ہلاکتوں پر بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے