جم کے 7 ورزشی آلات جن پر بیت الخلا سے بھی زیادہ جراثیم ہوتے ہیں

اگرآپ جم میں ورزش کے شوقین ہیں اور روزانہ کم سے کم ایک گھنٹہ جم میں ورزش کرتے ہوئے گزارتے ہیں تو آپ کو ہوشیار ہوجانا چاہیے کیونکہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جم میں موجود ورزشی آلات میں سے 7 ایسے ہیں جن پر بیکٹیریا کی تعداد کسی بھی بیت الخلا میں موجود بیکٹیریا سے کہیں زیادہ ہوتی ہے جبکہ ان میں بھی 90 فیصد سے زیادہ انسانی صحت کےلیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔
1۔ ٹریڈمل

ماہرین نے مشاہدہ کیا ہے کہ ٹریڈمل پرورزش کرتے ہوئے لوگ دیرتک دوڑتے ہیں اور اس دوران مسلسل ان کا پسینہ بھی نکلتا ہے جو اس مشین پر گرتا ہے جبکہ ورزش کرنے والا شخص تولیہ کا بھی استعمال کرتا ہے جسے عموماً وہ ٹریڈمل ہی پر رکھ دیتا ہے۔ روزانہ درجنوں افراد کے ٹریڈمل استعمال کرنے کے نتیجے میں اس پر بہت زیادہ بیکٹیریا جمع ہوجاتے ہیں جو سانس کے ذریعے دیگر افراد میں منتقل ہوکر نمونیہ جیسی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔
2۔ ڈمبل

بیکٹیریا کی بڑی آماجگاہ میں ڈمبل کو بھی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ ڈمبل پر اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے جو جلد کے انفکیشن کے علاوہ دیگر اندرونی انفیکشنز کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ اس لئے ڈمبل استعمال سے قبل اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھولیا جائے تو بہتر ہے۔
3۔ یوگا میٹ

بیکٹیریا کے پھیلاؤمیں ایک اور اہم مقام یوگا میٹس کو سمجھا جارہا ہے۔ اگر آپ گروپ میں یوگا یا ورزش کرتے ہیں تو یوگا میٹس سے گریز کیجیے کیونکہ پسینے میں ڈوبے بدن کا میٹ پر وقت گزارنا صحت کےلیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر ورزش کرنا ضروری ہے تو بہتر ہے کہ اپنے ساتھ یوگا میٹ لایا جائے۔
4۔ کراس ٹرینر

کراس ٹرینر کے ہینڈل بیکٹیریا کی پسندیدہ جگہوں میں شامل ہیں۔ اگر آپ غورکریں تو کراس ٹرینر پر ورزش کرتے ہوئے آپ کے ہاتھوں میں زیادہ پسینہ آتا ہے اور دوسرا جو بھی اس کو پکڑے گا، بیکٹیریا اس کے جسم پر منتقل ہوجائیں گے۔
5۔ ایب بینچز

عام طورپرایب بینچزکا استعمال ورزش کے وسط میں کیا جاتا ہے۔ ایب بینچ کا مرحلہ آتے آتے جسم پسینےمیں شرابور ہوچکا ہوتا ہے اور جب آپ ایب بینج پر آتے ہیں تو پہلے جو اسے استعمال کرچکا ہوتا ہے اس کے پسینے کے بیکٹیریا بھی آپ کے پسینے سے شرابور جسم پر انفیکشن کی وجہ بن سکتے ہیں۔
6۔ پل اپ بار

پل اپ بار بھی بیکٹیریا کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ ہے۔ عام طورپر بیکٹیریا کی افزائش کےلیے درجہ حرارت میں اضافہ اہم سمجھا جاتا ہے اور پل اپ بار کے استعمال کے دوران جسم کا درجہ حرارت بڑھتا جاتا ہے۔
7۔ اسٹیبلیٹی بال

اسٹیبلیٹی بال کو بھی بیکٹیریا کی منتقلی میں اہم سمجھا جاتا ہے، عام طورپر جم اور ورزش کلب میں بہت سارے لوگوں کے استعمال کےلیے بہت کم اسٹیبلیٹی بالز ہوتی ہیں جو صحت کے اصولوں کے خلاف ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے