امید ہے امریکا اور شمالی کوریا جلد مذاکرات کریں گے، روس

روس کو امید ہے کہ امریکا اور شمالی کوریا جلد براہ راست مذاکرات کا آغاز کر دیں گے۔

روسی نائب وزیر خارجہ سیرگئی ریابکوف کے مطابق واشنگٹن اور پیانگ یانگ کو شرائط پر بات چیت کرنے کی بجائے اصل مذاکرات کا آغاز کرنا چاہیے۔

شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کے سبب امریکا اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان کئی بار سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں، جس کی وجہ سے جزیرہ نما کوریا پر ابھی تک شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے