فاٹاسے متعلق بل آج کے قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹاسے متعلق بل سپلیمنٹری ایجنڈے کے طور پر رواں ہفتے کسی بھی وقت شامل کیا جاسکتا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوگا۔
قومی اسمبلی کے آج کے ایجنڈے میں کوئٹہ میں گیس کے کم پریشر کے حوالے سے عبدالقہار وڈان اور نسیمہ حفیظ پانیزئی کے توجہ دلائونوٹس پر بحث ہوگی۔
شازیہ مری اور دیگر اراکین اسمبلی کے پٹرولیم پروڈکشن اینڈ ایکسپلوریشن پالیسی 2012سے متعلق توجہ دلائو نوٹس پر بھی بحث ہوگی۔ صدر پاکستان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے متعلق شیخ آفتاب احمد کی شکریہ کی قرارداد بھی پیش کی جائیگی۔