امریکا اور ترکی نے ایک دوسرے کے شہریوں کے لیے ویزا سروس بحال کر دی

امریکا اور ترکی نے انقرہ اور واشنگٹن میں ایک دوسرے کے شہریوں کے لیے ویزا سروس بحال کر دی ہے۔ اکتوبر میں امریکا اور ترکی کے درمیان متعدد امور پر سیاسی اختلاف دوطرفہ ویزا سروس کی معطلی کی صورت میں سامنے آیا تھا۔ گزشتہ ماہ تاہم محدود پیمانے پر ویزا سروس بحال کی گئی تھی، جسے اب مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کا عندیہ بھی ملتا ہے۔ انقرہ میں قائم امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سلامتی کی صورت حال میں بہتری کے بعد امریکا نے ترکی میں قونصلر سروسز دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے