جنرل (ر) خالد شميم وائيں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد: سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل (ر) خالد شمیم وائیں موٹر وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے سابق سی جے سی ایس سی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں اپنے بیٹے اور دوست کے ہمراہ راولپنڈی سے لاہور جارہے تھے کہ لاہور – اسلام آباد موٹر وے پر چکری انٹر چینج کے مقام پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

اس حوالے سے ترجمان موٹروے پوليس نے بتایا کہ جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کا دوست زبیر بھی حادثے میں جاں بحق ہوگیا جبکہ ان کا بيٹا اور ڈرائيور شدید زخمی ہیں۔

ترجمان موٹر وے نے بتایا کہ جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کو دیگر افراد کے ساتھ زخمی حالت میں سی ايم ايچ ہسپتال راولپنڈی منتقل کيا گيا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

موٹروے پوليس کے مطابق ان کی گاڑی کی رفتار تیز تھی اور اچانک گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا۔

جنرل (ر) خالد شمیم وائیں 8 اکتوبر 2010 سے 8 اکتوبر 2013 تک 14ویں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) رہے۔

جنرل (ر) خالد شمیم وائیں 28 اگست 1953 کو ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپریل 1972 میں پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کیا اور انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیوسٹی اسلام آباد سے گریڈیوشن مکمل کیا جبکہ انہوں نے اسلام آباد کی قائدِ اعظم یونیورسٹی سے وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

سابق سی جے سی ایس سی کو ان کی خدمات پر ہلالِ امتیاز اور نشانِ امتیاز کے فوجی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

جنرل (ر) خالد شمیم وائیں اپنی دورِ ملازمت میں سی جے سی ایس سی کے علاوہ چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس)، کمانڈر سدرن کمانڈ اور ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف (ڈی سی جی ایس) بھی تعینات رہے۔

اس کے علاوہ جنرل (ر) خالد شمیم وائیں اسکول آف انفینٹری ٹیکٹکس کوئٹہ اور 41 انفرینٹری ڈویژن کوئٹہ کے بھی کمانڈر رہے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے