پٹنہ (آئی این پی) بھارت میں شوہر نے بیوی کی شادی کرا دی۔ بہار کے ویشالی ضلع میں حاجی پور کے اونچی ڈیہ کے رہنے والے ارون اور مدھو کی شادی 10سال قبل ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد 2 بچے بھی ہوئے۔ 10سال بعد مدھو کی دوستی شرون چورسیا سے ہوگئی۔ شوہر کو جب بیوی کی بابت علم ہوا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ رہنا چاہتی ہے تو اس نے طلاق دیدی اور پھر بیوی اور اسکے دوست کو بلاکر عدالت لے گیا۔ وہاں کورٹ میرج کرائی اور تمام کارروائی مکمل کرانے کے بعد دونوں بچوں کو بھی ان کے حوالے کردیا۔