ایشوریا رائے کی پانچ سال بعد فلم میں دھواں دار انٹری

aishwarya rai

.اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور اداکار عرفان خان کی نئی فلم جذبہ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم میں عرفان خان اور ایشوریا بچن پہلی بار سلور اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
 
سابق ملکہ حسن نے پانچ سال بعد فلموں میں دے دی انٹری دھماکے دار، بگ بی کی بہو فلم میں وکیل کے کردار میں جلو ہ گر ہوں گی اور ان کے ساتھ ہوں گے عرفان خان سابق پولیس اہلکار کے روپ میں۔
Aishwarya-Rai-Movies-Wallpaper
 
ایشوریا کہتی ہیں کہ وہ ایک ورکنگ وومن ہیں اور وہ کم بیک پر یقین نہیں رکھتیں۔
 
فلم میں ایشوریا کی بیٹی کو کر لیا جاتا ہے اغوااور پھر ان کی زندگی میں آتی ہیں مشکلات۔
Jazbaa movie
 
ڈراما اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’جذبہ ،، 9 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
 
aishwarya-rai-jazbaa
 
ہالی اور بالی وڈ میں اپنی منفرد اداکاری سے نام و مقام بنانے والے اداکار عرفان خان ایکشن تھرلر فلم ’جذبہ‘ میں ایشوریا رائے کے ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔
 
گذشتہ روز فلم کے ٹریلر کی رونمائی کی تقریب میں ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے عرفان خان کا کہنا تھا کہ اس فلم کو سائن کر نے کی اہم وجہ صرف ایشوریا رائے ہیں، جن کے باعث وہ اس فلم میں کام کر نے کے لیے رضا مند ہو ئے۔
عرفان خان سے جب یہ پو چھا گیا کہ ایشوریا کی فلم میں موجودگی کے باعث انھیں کم اہمیت دی گئی ہوگی، تو عرفان کا کہنا تھا کہ انھیں اس کی کوئی پروا نہیں، کیو نکہ انھوں نے اس فلم میں کام ہی ایشوریا کی وجہ سے کیا ہے۔
ایشوریا رائے
واضح رہے کہ بالی وڈ ہدایت کار سنجے گپتا کی ڈائریکشن میں بننے والی اس ایکشن فلم جذبہ میں ایشوریا رائے مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ عرفان خان کے علاوہ شبانہ اعظمی اور جیکی شروف بھی فلم میں اہم رول کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
 
ایکشن سے بھر پور بالی وڈ کی یہ فلم ساؤتھ کوریا کی سال 2007میں ریلیز کی گئی فلم ’سیون ڈیز‘ کا ری میک ہے، جسے رواں سال 9اکتوبر کو عام نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے