انتظار قتل کیس: گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 27 جنوری تک توسیع

کراچی میں انتظار قتل کیس میں عدالت نے اینٹی کار لفٹنگ سیل ( اے سی ایل سی ) کے گرفتار اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 27 جنوری تک توسیع کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں انتظار احمد قتل کیس میں گرفتار 8 پولیس اہلکاروں کو پیش کیا گیا۔

پیشی کے موقع پر تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈر میں توسیع کی درخواست کی گئی، جس پر عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کردی۔

واضح رہے کہ اس کیس میں ایک ملزم انسپکٹر طارق رحیم نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ پیشی میں عدالت نے گرفتار اہلکاروں کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے