کراچی:کورنگی میں میاں بیوی کو قتل کرکے لاشوں کو آگ لگادی گئی

کراچی: کورنگی میں میاں بیوی کے دُہرے قتل کی واردات میں دونوں کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کو آگ لگادی گئی۔

کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے تین نمبر کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کے باعث گھر میں موجود میاں بیوی دم گھٹنے کے باعث دم توڑ گئے۔

پراسرار آگ کے باعث گھر کا سامان بھی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہد اور شمیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد جاں بحق شخص شاہد کے رشتہ دار مسعود خان نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ آگ لگنے کا نہیں اور دعویٰ کیا کہ میاں بیوی کو قتل کیا گیا ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ میاں بیوی کی گردنوں کو تیز دھار آلے سے کاٹا گیا جب کہ شاہد کے گھر سے نقدی اور زیورات بھی غائب ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ دُہرے قتل کی واردات ہے جس میں میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا جس کے بعد دونوں کی لاشوں کو آگ لگادی گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مرنے والوں کی شناخت شاہد اور شمیم کے نام سے ہوئی ہے، انہوں نے پانچ ماہ قبل اکلوتی بیٹی کی شادی کی تھی۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جب کہ گھر کو سیل کردیا گیاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے