سپریم کورٹ کا پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر زکریا ذاکر کوعہدہ چھوڑنے کا حکم

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت کا سنیئر ترین پروفیسر کو عبوری طور پر وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم۔

خیال رہے کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے 80 کنال اراضی حکومت پنجاب کو دی تھی جس پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا ۔

ڈاکٹر زکریا ذاکر

آج سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں اس کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے وائس چانسلر زکریا ذاکر سے پوچھا کہ کس حیثیت میں آپ نے یونیورسٹی کی اراضی حکومت پنجاب کو دی ۔

سپریم کورٹ نے زمین فراہم کرنے والے سینڈیکیٹ کے دیگر افراد کو بھی طلب کر لیا ۔

عدالت نے یہ بھی استفسار کیا کہ اڑھائی سال سے کیوں یونیورسٹی کا مستقبل وائس چانسلر تعینات نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ حکومت جائز و ناجائز مطالبا منوانے کے لیے مستقل وائس چانسلر نہیں لگاتی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے