گرمی کی چھٹیوں کی اسکول فیس وصول نہ کرنے کا حکم برقرار

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے گرمی کی چھٹیوں کی اسکول فیس وصول نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نجی اسکولز کے خلاف گرمی کی چھٹیوں میں فیس وصولی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ گرمی کی چھٹیوں میں اسکول فیس وصول نہ کرنے کا حکم برقرار ہے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ تعلیم کی سوداگری ظلم و استحصال ہے، جو کل ہنڈا 70 موٹرسائیکل پر تھے آج پانچ پانچ لینڈ کروزرز پر پھرتے ہیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے قرار دیا کہ پرائیویٹ اسکولز کا فیس وصول کرنا توہین عدالت ہے، جن اسکولوں نے حکم عدولی کی ان کو توہین عدالت کے نوٹس بھیجیں گے، کچھ اسکول ٹیچرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی درخواست دی اس کو دیکھیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 18 مئی کو گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس وصولی سے روک دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے