جدہ : غلام نبی مدنی
سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید الاضحٰی منائی جارھی ھے۔
اکثر سعودی اور غیر سعودی عید منانے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آتے ھیں
مکہ مکرمہ میں جہاں حاجیوں کا رش ھوتا ھے وہیں سعودی عرب میں بسنے والے عام لوگوں کا ذوق شوق بھی دیدنی ھوتا ھے
سعودی عرب کے دوردراز علاقوں حتی کہ خلیجی ممالک سے بھی لوگ سفر کرکے عید منانے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آتے ھیں
چاند رات اور عید والے دن مکہ مکرمہ سمیت مدینہ منورہ میں بھی ٹریفک کی لمبی لمبی لائنیں لگ جاتی ھیں
دنیا کی پہلی دو بڑی مساجد مسجدالحرام اور مسجد نبوی ھیں.جن میں بالترتيب 40 لاکھ اور 10 لاکھ سے زائد لوگ نماز پڑھ سکتے ھیں
عوام کے ذوق شوق کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ھے کہ عید الفطر اور عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر یہ دونوں مساجد بھر جاتی ھیں
عوام کا یوں دوردراز سے آکر ایک جگہ جمع ھونا اور بلاتفریق مسلک ومذھب ایک امام کی اقتدا میں اللہ کا شکر ادا کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ھے کہ مسلمان آج بھی آپس میں بھائی بھائی ھیں اور یہ اخوت اسلام اور کلمہ کے رشتے کی بنیاد پر قائم ھے..
حج کے بعد مسلمانوں کے یہ دو بڑے اجتماعات امت مسلمہ کو باھمی متحد ھونے کی طرف بھی بلاتے ھیں…