ایل او سی: بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب:3 بھارتی فوجی ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ اور کوٹ کھٹیرہ کے سیکٹرز میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی پوسٹوں کو مؤثر طور پر نشانہ بناکر جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور 2 بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں محمد مشتاق نامی شہری زخمی ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے