جیکب آباد دھماکہ:جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی

jacob1ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ غلام مرتضیٰ نے جیکب آباد میں دھماکے سے 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

پولیس کے مطابق دھماکا خودکش حملہ تھا جو قومی شاہراہ پر لاشاری محلہ میں پارک کے قریب جلوس میں ہوا۔ دھماکے میں 5 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

زخمیوں میں سے 15 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں لاڑکانہ اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد مشتعل افرادنے ڈی سی آفس پر دھاوا بول دیا جن کو منتشرکرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی۔ دھماکے میں جاں بحق افرادکے ورثانے لاشیں رکھ کر ڈی سی چوک پر احتجاج شرو کردیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مظاہرین کےدرمیان کشیدگی جاری ہے۔ سابق صدرآصف زرداری نے جیکب آباد دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت کودھماکےکی تحقیقات کرنےکی ہدایت کی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے