فیس بک نے 10 نئے فیچرز متعارف کرادیئے

faceفیس بک اور واٹس ایپ میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ نت نئی تبدیلیاں آ رہی ہیں اور ایسے ایسے فیچرز اس میں شامل ہورہے ہیں جس سے اکثر فیس بک صارف واقف ہی نہیں ہیں جب کہ ان کے استعمال سے صارفین کئی مزید فائدے اٹھا سکتے ہیں۔

لائیو ویڈیو اسٹریمنگ: فیس بک نے حال ہی میں لائیو ویڈیو اسٹریمنگ فیچر لاؤنچ کردیا ہے جس کی مدد سے مشہور شخصیات اور عوام میں مقبول رہنما اپنی لائیو ویڈو فیس بک پر شیئر کر کے 1.5 ارب صارفین تک پہنچا سکتے ہیں۔

صارف کی تصدیق کے لیے مینشن ایپ متعارف: اس ایپ کے متعارف کرنے سے صارف کسی بھی اپنی تصاویر یا خاص باتیں شیئر کرنے سے قبل اس کے اکاؤنٹ کی تصدیق کرسکتا ہے لیکن اس ایپ کو ڈاؤن لوڈکرنے اور استعمال کرنے سے قبل صارف کو ایک آن لائن فارم پر کرنا ہوتا ہے۔

نوٹس ری بوٹ کرنے کی سہولت: فیس بک کی اس ایپ کے ذریعے صارف اپنے نوٹس کو نہ صرف بلاگ کی طرح بنا سکتا ہے بلکہ اس کے ٹاپ پراپنی بڑی تصویر بھی لگا سکتا ہے۔ اس ایپ کی مدد سے صارف اپنے نوٹس میں تصویر، ہیڈرز اور فہرست بھی شامل کرسکتا ہے۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس ایپ کا مقصد فیس بک پر صارف کے نوٹس کو زیادہ خوبصورت اور دلکش بنانا ہے تاکہ لوگ زیادہ بڑے نوٹس تحریر اور کسی بھی دوست، چھوٹے یا بڑے گروپ کے ساتھ شیئر کر سکیں۔

360 ڈگری ویڈیو: اس ایپ کی مدد سے صارف کسی بھی ویڈیو کو 360 ڈگری یعنی مکمل اسکرین پر دیکھ سکے گا جب کہ فیس بک نے اس ایپ کے لیے اوکولس اور وی آر کی مدد سے اس فیچر کو ڈیولپ کیا۔

پروفائل تصویر کی جگہ ویڈیو لگائیں: اب فیس بک نے اپنے صارفین کو سہولت فراہم کردی ہے کہ وہ پروفائل تصویر کی جگہ اپنی مختصر ویڈیو بھی لگا سکتے ہیں جب کہ صارف مختصر وقت کے لیے اپنی کوئی بھی تصویر پروفائل پکچرز کے طور پر لگا سکتا ہے جو ایک مخصوص وقت کے بعد پرانی تصویر سے بدل جائے گی۔ یہ عارضی پروفائل تصویر کسی خاص موقع جیسے سالگرہ وغیر کی ہوسکتی ہے جو ایک یا 2 دن بعد ختم ہوجائے گی اور پرانی پروفائل تصویر واپس نظرآئے گی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابھی یہ فیچر کام نہیں کر رہا۔

ناپسندیدہ بٹن: بالآخر فیس بک نے صارفین کے ڈس لائیک یا ناپسندیدہ بٹن کا آپشن دینے کا مطالبہ پورا کر ہی دیا لیکن براہ راست آپ ڈس لائیک نہیں کر سکیں گے بلکہ اس کی بجائے جذبات کی عکاسی کرنے والی ایموجیز متعارف کرائی گئی ہیں جیسے محبت، ہاہا، واؤ، غمگین اور ناراض۔

سرچ ویڈیو کی سہولت: فیس بک نے اپنے صارف کو مزید سہولت دینے کے لیے سرچ ویڈیو سے ملتی جلتی دیگر ویڈیو کی فہرست بھی سامنے لانے والی ایپ متعارف کرا دی ہے جس کی مدد سے صارف نے جس ویڈیو کو اپنی نیوز فیڈ پر ایک بار تلاش کیا ہو گا اس جیسی دیگر ویڈیوز بھی سامنے آجائیں گی۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ ایپ ابھی ٹرائل بنیادوں پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

انسٹنٹ آرٹیکلز: فیس بک کا کہنا ہے کہ اس ایپ کی بدولت صارف اپنے موبائل پر کسی بھی خبر کو 10 گنا زیادہ تیزی سے لوڈ کرسکتا ہے جب کہ اس کے علاوہ نقشے، تصاویر کو زوم کرنے، آٹو پلے اور ویڈیو اور آڈیو کیپشن کی سہولت بھی اس میں شامل ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے